پنجاب حکومت کا ہفتے میں 2 دن پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

Apr 06, 2021 | 15:57:PM

(24نیوز) پنجاب حکومت نے کورونا کے خطرات کے پیش نظر   ہفتے میں 2 دن پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سیکرٹری پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی  نوٹیفکیشن  کے مطابق  صرف میڈیکل اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت ہوگی، ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والی گڈز ٹرانسپورٹ کو اجازت ہوگی، پابندی کا اطلاق 10 اپریل سے ہو گا۔ متعلقہ سٹاف کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے وار متواتر جاری۔مزید103افراد جاں بحق۔ 3953 نئے مریض
 

مزیدخبریں