(24نیوز)معروف پاکستانی مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد مرتبہ بھارت سے فلم لکھنے کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ 'مجھے بھارت سے بہت سے آفرز ہوئی ہیں، جب 2006 میں پہلی دفعہ بھارت گیا تو میں نے دیکھا کہ ٹی وی پر سب چینلز تھے مگر پاکستان کا کوئی چینل نہیں تھا۔ ' انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے بھارت میں لوگ ہم پاکستانیوں کو جانتے ہی نہیں۔
ذرائع کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ متعدد دیگر افراد کے ساتھ ساتھ مہیش بھٹ نے بھی انہیں فلم لکھنے کی پیشکش کی لیکن انہوں کچھ وجوہات کی بنا پر لکھنے سے صاف منع کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک بھارت کے لیے کام نہیں کریں گے جب تک وہاں پاکستانی لوگوں کی اپنی پہچان نہیں بن جاتی۔انہوں نے کہا کہ مہیش بھٹ کے علاوہ بھی ایک بھارتی فلم ڈائریکٹر نے انہیں فلم لکھنے کی آفر کی مگر انہیں بھی منع کر دیا۔
خیال ر ہے جب ان سے اس ڈائریکٹر کا نام پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس ڈائریکٹر کو برصغیر کا بہترین ڈائریکٹر تسلیم کرتے ہیں اس لیے اس کا نام نہیں لیں گے۔