جویریہ ظفر  کا انتخابی مہم میں شرکت پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

Apr 06, 2021 | 16:19:PM
الیکشن کمیشن نے جویریہ ظفر سے جواب طلب کر لیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نے جویریہ ظفر سے جواب طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کی خوشاب میں انتخابی مہم میں شرکت پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ایم این اے جویریہ ظفر کو خوشاب میں کار ریلی میں شرکت  کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے جویریہ ظفر سے تین دن کے اندر جواب اوروضاحت طلب کر لی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ خوشاب میں ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم میں حصہ لے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی،الیکشن کمیشن نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے