عثمان بزدار کا وزراء کو چینی کی سپلائی، نرخ کی نگرانی کاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کو چینی کے نرخ کی نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کی جانب سے لاہور سمیت تمام ڈویژنز میں صوبائی وزراء کو چینی کے نرخ کی نگرانی کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو چینی کے اسٹاک اور نرخ کی روزانہ رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔
حکومتِ پنجاب کی جانب سے رمضان المبارک اور اس سے پہلے لاہور سمیت صوبے بھر میں چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔