(24 نیوز)اے این پی شوکاز کے معاملے پر پی ڈی ایم سے ناراض، پی ڈی ایم سے علیحدہ کا فیصلہ کرلیا۔حیدر خان ہوتی اہم پریس کانفرنس میں اعلان کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم کی جانب سے اے این پی کو دیئے گئے نوٹس پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا اعلان عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر حیدر خان ہوتی کچھ دیرر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
اجلاس میں قائم مقام صدر عوامی نیشنل پارٹی امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کی سیاست جاری رکھے گی۔ حکومت مخالف عوامی اپوزیشن کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اجلاس میں فیصلہ اجلاس میں غلام بلور، میاں افتخار حسین، زاہد خان سمیت دیگر شریک تھے۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کواپوزیشن لیڈر بنانے کے معاملے پر پی پی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے جس کے بعد پیپلزپارٹی ، اے این پی اور پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، ٹاؤن ہال کے تالے توڑ دیئے