(24 نیوز)این اے 249 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کیلئے مریم نواز 9 اپریل کو کراچی آ ئیں گی ، مریم نواز نہ آئیں تو حمزہ شہباز کراچی پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز این اے 249 میں فیصل ووڈا کی جانب سے خالی ہونیوالی سیٹ پر ہونیوالے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی الیکشن کمپین کیلئے نو اپریل کو کراچی آئیں گے ۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی خصوصی درخواست پر الیکشن کمپین میں حصہ لیں گی۔دوسری جانب مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کی جگہ حمزہ شہباز بھی الیکشن کمپین کیلئے کراچی جا سکتے ہیں۔قواعد کی رو سے مریم نواز جلسے سے خطاب کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :نوٹس کا معاملہ؟ عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنیکا فیصلہ