(24 نیوز)سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔بطور ہائیکورٹ جج برطرف کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔
برطرفی کے خلاف مقدمہ زیر التوا ہے،درخواست بینچ نے برطرفی کے خلاف مقدمے کو مارچ کے تیسرے ہفتہ میں سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا، عدالتی احکامات کے باوجود مقدمے کو سماعت کے لئے مقرر نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کا اہم انکشاف، بھارتی فلم لکھنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟