جہانگیر اور علی ترین 9 اپریل کو پھر ایف آئی اے طلب

Apr 06, 2021 | 17:41:PM

(24 نیوز)فیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے جہانگیرترین اورعلی ترین کوایک بارپھر9اپریل کوطلب کرلیا ،ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو2اورعلی ترین کو ایک کیس کی تفتیش کیلئے طلب کیا ہے،جہانگیر ترین سے فنانشل فراڈ اور منی لانڈرنگ کے متعلق سوالات کے جواب طلب کئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے نوٹس میں کہاگیاہے کہ علی ترین نے والدسے ملکر شیئر ہولڈرزکیساتھ فراڈ کیا،آپ نے گنے کے کاروبارکوخودسے طے کردہ قیمت4.85ارب روپے میں بیچا،اس ٹرانزکشن سے آپ کے خاندان کو شیئر ہولڈ کی قیمت پرفائدہ ہوا ۔
ایف آئی اے نے علی ترین کو5سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کردی، سوالنامے میں علی ترین سے پوچھا گیا ہے کہ جے کے ایف ایس ایل چینی کے کاروبار کو کیوں بیچا، گنے کا کاروبار بیچنے کیلئے کیا کہیں بھی اشتہار دیا تھا، کتنے ممکنہ خریداروں نے کمپنی سے رابطہ کیا اور کیا قیمت لگائی۔
ایف آئی اے نے سوال کیاہے کہ کمپنی ریکارڈ کے مطابق جے کے ایف ایس ایل کو 2013میں326ملین کانقصان ہوا،نقصان کے باوجود گنے کاکاروبار کئی گنا زیادہ قیمت پر جے ڈی ڈبلیو کو بیچاگیا، گنے کاکاروبار بیچنے کی قیمت 4.35ارب روپے کیسے لگائی گئی دستاویز دیں،ایف آئی اے کی جانب سے پوچھا گیا ہے کہ جے کے ایف ایس ایل نے4.35ارب روپے کہاں استعمال کئے ،منی ٹریل دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان۔۔ جواب لینے کا اختیار اسفند یار ولی کو ہے ،امیر حیدر ہوتی

مزیدخبریں