اے این پی نے فضل الرحمان پر صحیح قیادت نہ کرنےکا الزام لگاکر فاش غلطی کی، عبدالغفور حیدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کاکہناہے کہ اے این پی نے الزام لگایا ہے کہ فضل الرحمان نے صحیح قیادت نہیں کی،اے این پی نے فاش غلطی کی اورمولانا فضل الرحمان پرالزام لگایا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے اے این پی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اے این پی اورپیپلزپارٹی نے مل کرحکومت سے تعاون حاصل کیا،جھکنے اوربکنے کے بھی طریقے ہوتے ہیں،رہنما جے یو آئی نے کہاکہ پیپلزپارٹی اوراے این پی کے عمل اور کردار سے جگ ہنسائی ہوئی،تاریخ میں ایسارسواکن عمل نہیں ہوا،جھکنے،بکنے کے بھی طریقے ہوتے ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اے این پی رہنماو¿ں سے بالمشافہ ملاقات میں پوچھا تھا کہ ایساکیوں کیا؟اے این پی نے اعتراف کیا کہ یہ اقدام ”یاری دوستی “میں کیا،رہنما جے یو آئی نے کہاکہ ”یاری دوستی “اپنی جگہ ہوتی ہے اصول اپنی جگہ پرہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک صارفین کیلئے پریشان کن خبر