(24 نیوز) وزیر اعلی ٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد تھا۔ یہ اتحاد عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنے ذاتی ایجنڈے پر بنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس اتحاد نے دیکھ لیا کہ وہ عمران خان کو جھکا نہیں سکے۔ یہ پی ڈی ایم کا اتحاد آہستہ آہستہ کرچی کرچی ہوجائے گا۔یہ ایک دوسرے پر لنکا ڈھا رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں ہم نے گذشتہ روز ہی فیصلہ کیا کہ پی ڈی ایم کو ڈسکس نہیں کرنا۔ ہم نے اب مہنگائی اور بے روز گاری سے مقابلہ کرنا ہے۔ رمضان میں ہمارا مقابلہ مہنگائی سے ہے۔ ظل سبحانی کو پاکستان بلایا جائے۔
رمضان میں ہمارا مقابلہ مہنگائی سے ہے،فردوس عاشق اعوان
Apr 06, 2021 | 18:29:PM