روس کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایئرپورٹ پر روسی ہم منصب کا خیر مقدم کیا ،روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کل وزارت خارجہ کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف روسی وفد کی قیادت کریں گے ۔
مذاکرات میں کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ اور اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، روسی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان و دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
H.E. Sergey Lavrov, the Minister of Foreign Affairs of the Russian Federation arrives in Islamabad for his official visit. Foreign Minister @SMQureshiPTI received his Russian counterpart.
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) April 6, 2021
????????????????@mfa_russia @RusEmbPakistan @PakinRussia#RussianFMinPakistan pic.twitter.com/86zgU97VPJ
یہ بھی پڑھیں: اے این پی نے فضل الرحمان پر صحیح قیادت نہ کرنےکا الزام لگاکر فاش غلطی کی، عبدالغفور حیدری