سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان برف پگھلنے لگی 

Apr 06, 2021 | 18:40:PM
 سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان برف پگھلنے لگی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا معاملہ، تمام اپوزیشن جماعتوں نے ملکی اور عوامی مفادات کے معاملے پر ملکر ساتھ چلنے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اعظم نذیر تارڑ کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، طلحہ محمود اور دیگر رہنما بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات میں سینیٹ میں اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن کی تقسیم سے اچھا پیغام نہیں جائیگا۔ بطور اپوزیشن لیڈر سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ ایوان میں عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ملکر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں سیاسی رہنماﺅں کا قومی مفادات کے معاملات پر ایوان کے اندر ملکر ساتھ چلنے پر بھی اتفاق ہوا۔
 واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی سمیت 5 جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک صارفین کیلئے پریشان کن خبر