جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر کس جماعت میں جا رہے ہیں؟اہم سیاسی رہنما نے بڑا دعوی کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پیپلزپارٹی کی معروف خاتون رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے ایک ٹو یٹ میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ ’جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔
جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) April 6, 2021
یا د رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو دوبارہ طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو2 اور علی ترین کو ایک کیس کی تفتیش کیلئے طلب کیا جبکہ دونوں باپ بیٹے کو 9 اپریل جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔