پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں ، جہانگیر ترین کا ردعمل سامنے آ گیا

Apr 06, 2021 | 20:00:PM
پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں ، جہانگیر ترین کا ردعمل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات پر ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما کی جانب سے ٹویٹ پر جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔
واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ ’جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں :شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس، نوٹیفکیشن معطل کرنیکی درخواست جمع