شوکاز نوٹس کے پیچھے مولانا نہیں، ن لیگ ہے،پی پی نے سخت جواب تیار کرلیا

Apr 06, 2021 | 20:24:PM

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے شوکاز نوٹس پر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے شوکاز نوٹس کا سخت جواب تیار کر لیا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ ایک رہنما نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ جواب دینے کے بجائے بلاول بھٹو پریس کانفرنس کریں، پارٹی رہنما کاکہناتھا کہ شوکاز نوٹس کے پیچھے مولانا فضل الرحمان نہیں ، ن لیگ ہے ،ن لیگ کو جواب دینے کیلئے اے این پی والا آپشن استعمال کیا جائے۔
پیپلزپارٹی رہنما نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم کے قواعد کی دھجیاں اڑا دیں، ن لیگ نے شوکاز نوٹس میڈیا میں جان بوجھ کر لیک کیا،اجلاس میں کہاگیاکہ شوکاز کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی سے جواب طلبی ہونی چاہئے۔
اجلاس میں گفتگو کے دوران کہاگیا کہ مولانا فضل الرحمان شوکاز نوٹس کے خلاف تھے ،ہم پی ڈی ایم برقرار رکھنے کی بہت کوشش کر چکے ، ن لیگ رویہ نہ بدلے تو پیپلزپارٹی خود پی ڈی ایم سے الگ ہو جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں ، جہانگیر ترین کا ردعمل سامنے آ گیا

مزیدخبریں