(24 نیوز) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پاکستان ریلوے کا قانون تبدیل کرتے ہوئے ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات اور سلیپر فیکٹری کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے قانون کو بدل کر مزید بہتر بنا دیں گے۔ ریلوے کے ملازمین کو حلال کی کمائی کرنے کے لیے مواقع فراہم کروں گا۔ ریلوے کو بزنس ماڈل کے طور پر چلایا جائے گا ۔فریٹ ہمارے لیے بہت اہم اور ہمارا مستقبل ہے جس میں سکھر اہم کردار ادا کرسکتا ہے مگر یہاں کا ٹریک بہت کمزور اور خطرناک ہے جس کی بحالی کے لیے احکامات جاری کردیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ریلوے کو اسٹیل مل کی طرح کا ادارہ نہیں بناسکتا کیونکہ اگر ریلوے بہتر ہوجائے تو وہ ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر کورونا کے دوران ٹرینوں کو بند کرنے سے بھی یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کو بند نہیں کیا جائے گا یہ غریب کی سواری ہے اور اس کی بندش سے غریب پریشان ہوگا تاہم ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ریلوے کالونیوں میں ہاوسنگ اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر کس جماعت میں جا رہے ہیں؟اہم سیاسی رہنما نے بڑا دعوی کر دیا