اسلحہ رکھنے والے شہری ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شہریوں نے کس نوعیت کا اسلحہ رکھا ہے اور کیوں رکھا ہے؟ سب کوائف تھانوں میں موجود ہوگا, لاہور پولیس نے لائسنسی اسلحہ کی مائیکرو مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔ اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کا تھانوں میں ریکارڈ جمع کروانا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے مطابق اب لائسنسی اسلحے کا ریکارڈ بھی تھانوں میں جمع کروانا ہو گا۔اسلحہ لائسنس ہولڈر کس کے پاس کتنا اسلحہ ہے اور کس قسم کا ہے؟ سب ریکارڈ تھانوں میں موجود ہوگاجس کے لیے لاہور پولیس نے لائسنسی اسلحہ کی مائیکرو مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ تھانوں میں لائسنسسی اسلحے کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا جس کے لئے شہریوں نے کس نوعیت کا اسلحہ رکھا ہے اور کیوں رکھا ہے؟ سب کوائف تھانوں میں موجود ہوگا۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ قانون انہیں اس بات کی بھی اجازت دیتا ہے کہ تھانے اپنی اپنی حدود میں ریکارڈ مرتب کریں گے کوائف جمع نہ کرانے والے لائسنس کو معطل کر دیا جائے گا جس سے نچلی سطح پر ریکارڈ مرتب ہونے سے جرائم میں استعمال ہونے والے اسلحے کو پکڑنا آسان ہوگا۔ڈی آئی جی ساجد کیانی نے اس حوالے سے ضلعی حکومت سے تفصیلات مانگ لی ہیں کہ کس کے پاس کتنا اسلحہ لائسنس ہے اور وہ کس قسم کا ہے؟
واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور پولیس نے شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کا عزم کیاتھا، شہر میں غیر قانونی اسلحہ تھانوں میں جمع کرانا ہو گا،مشرف دور حکومت میں حکومت کی جانب سے غیرقانونی اسلحہ تھانوں میں جمع کروانے کے لیے مہلت دی گئی تھی، جس سے غیر قانونی اسلحہ کے استعمال پر بہت حد تک قابو پا لیا گیا تھا، لاہور پولیس نے اب ایک بار پھر ایسی مہم چلانے کیلئے اجازت طلب کی گئی ہے۔
حکومتی اجازت کے بعد شہریوں کو غیرلائسنسی اسلحہ تھانوں میں جمع کروانے کے لئے مہلت دی جائے گی اور غیر لائسنسی اسلحہ پولیس ضبط کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :فیس بک صارفین کیلئے پریشان کن خبر