آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کردی،عالمی مالیاتی ادارے کاکہناہے کہ پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی ۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی اس سال 10 فیصدجبکہ آئندہ سال 8 فیصد سے کم رہنے کا تخمینہ لگایاگیا ہے،رپورٹ میں بیروزگاری بھی 5 فیصد سے کم ہو کر4 اعشاریہ 8 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اگلے سال کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 1اعشاریہ 5 فیصد سے بڑھ کر 1 اعشاریہ 8 فیصد ہو جائے گا، ویکسین کی فراہمی سے عالمی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: شوکاز نوٹس کے پیچھے مولانا نہیں، ن لیگ ہے،پی پی نے سخت جواب تیار کرلیا