آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کردی

Apr 06, 2021 | 20:43:PM

(24نیوز)آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کردی،عالمی مالیاتی ادارے کاکہناہے کہ پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی ۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی اس سال 10 فیصدجبکہ آئندہ سال 8 فیصد سے کم رہنے کا تخمینہ لگایاگیا ہے،رپورٹ میں بیروزگاری بھی 5 فیصد سے کم ہو کر4 اعشاریہ 8 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اگلے سال کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 1اعشاریہ 5 فیصد سے بڑھ کر 1 اعشاریہ 8 فیصد ہو جائے گا، ویکسین کی فراہمی سے عالمی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شوکاز نوٹس کے پیچھے مولانا نہیں، ن لیگ ہے،پی پی نے سخت جواب تیار کرلیا

مزیدخبریں