غریب لوگوں تک براہ راست سبسڈی پہنچانے کیلئے نظام لارہے ہیں، وزیراعظم

Apr 06, 2021 | 21:00:PM
غریب لوگوں تک براہ راست سبسڈی پہنچانے کیلئے نظام لارہے ہیں، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالنا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت کی ترجیح غریب افراد کو اوپر لانا ہے۔ ایسا نظام بنا رہے ہیں کہ غریب لوگوں تک براہ راست سبسڈی پہنچائیں۔
یواین ڈی پی پاکستان کی انسانی ترقی کے بارے میں رپورٹ کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میر ی نظر میں معاشرہ کمزور افراد کی دیکھ بھال سے پہچانا جاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب ممالک سے کھربوں ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہوتے ہیں۔ دوسری جانب بعض امیر افراد کورونا وبا کے دوران مزید امیر ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ جب کرنسی غیر مستحکم ہوتی ہے تو اس سے پوری معیشت متاثر ہوتی ہے۔ ہمارے ملک میں شوگر مافیا بہت مضبوط ہے۔ شوگرملز نے آپس میں ملکر سٹے بازی کے ذریعے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بارشوگر مافیاز کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جب ہمیں حکومت ملی تو صوبہ دہشتگردی سے بہت متاثر تھا۔ خیبرپختونخوا حکومت نےغربت کے خاتمے سمیت دیگر اہم اقدامات اٹھائے۔ اب خیبرپختونخوا ترقی کی دوڑ میں پنجاب کے برابر آچکا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یواین ڈی پی رپورٹ کی سفارشات کا ذاتی طور پر جائزہ لوں گا،۔ کورونا وبا سے پاکستان میں خدمات کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کردی