وقت آ گیا ہے کہ --- سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نیب کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب بند کی گئیں انکوائریز کی تفصیلات بتائیں،وقت آ گیا ہے کہ احتساب کے نام پر بلیک میلنگ کرنیوالے ادارے نیب کا احتساب کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی نے کہا ہے کہ تشکیل نو سے ابتک اپوزیشن رہنمائوں کو ٹارگٹ کرنا نیب کی دوغلی پالیسی رہی ہے۔ شوکت ترین کے خلاف کیس من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ اگر احتساب بلاتفریق ہے تو ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ کیسز کا کیا بنا؟
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب بتائے بی آر ٹی، بلین ٹرین، شوگر مافیہ کے خلاف کیا ابتک کیا کارروائی کی گئی ہے؟ چیئرمین نیب جواب دیں، نیب کیسز کے خوف سے ملک میں سرمایہ کاری کو کتنا نقصان پہنچا ہے؟ نیب کے میڈیا ٹرائل کی وجہ سے ملک میں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔
سابق ڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نیب اپوزیشن سیاست دانوں کو نشانہ بنانے کا ادارہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوتی ہے۔نیب نے بدعنوانی اور کرپشن کو ختم کرنے کے لئے کچھ کیا ہے تو پاکستان میں بدعنوانی اتنی کیسے بڑھ گئی۔ نیب ادارہ کاروباری افراد سے پلی بارگین کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیب قوانین میں پارلیمنٹ کے ذریعے ترامیم ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں ، جہانگیر ترین کا ردعمل سامنے آ گیا