اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی، ن لیگ کا موقف بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بہت افسوس ہواجو امیر حیدر ہوتی نے پی ڈی ایم سے متعلق بیان دیا،اے این پی کی طویل تاریخ ہے جدوجہد کی،جمہوریت کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے باپ سے ووٹ لینے پر صرف وضاحت طلب کی تھی ، اے پی سی جس میں تمام پارٹیوں نے سائن کئے تھے اس کے خلاف گئے ، ان کاکہناتھا کہ یہ جنگ آنے والی نسلوں کیلئے ملک و قوم کی بقا کیلئے ہے، اگرآپ انہی عناصر سے ووٹ لیں گے تویہ پی ڈی ایم کے منشور کیخلاف ہوگا،مریم اورنگزیب نے کہاکہ اے این پی اے اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور وضاحت دے ۔
یہ بھی پڑھیں: غریب لوگوں تک براہ راست سبسڈی پہنچانے کیلئے نظام لارہے ہیں، وزیراعظم