بلاول بھٹو اورایمل ولی خان کا رابطہ، اے این پی نے علیحدگی کے فیصلے سے آگاہ کیا

Apr 06, 2021 | 22:01:PM

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری کو ایمل ولی خان نے اے این پی کے پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔
ایمل ولی خان نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی دوسری پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجے،ہم اپنا لائحہ عمل خود تیار کریں گے، ایمل ولی خان کا کہناتھا کہ کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے روئیے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ کچھ جماعتیں اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کرنا چاہتی ہیں جس کا فائدہ حکومت کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی، ن لیگ کا موقف بھی سامنے آگیا

مزیدخبریں