ٹو ئٹر صارفین کی شاہ محمودپر تنقیداور روسی وزیر خارجہ کی بھر پور تعریفیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب کے استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہے جس کو دیکھ کر صارفین نے وزیر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش سے بچنے کیلئے روسی وزیر خارجہ نے خود چھتری پکڑی ہوئی تھی جب کہ شاہ محمود قریشی کو بارش سے بچانے کے لیے کسی دوسرے شخص نے چھتری پکڑی ۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ روسی وزیر خارجہ نے اپنی چھتری خود پکڑی ہوئی اور شاہ صاحب کی چھتری پکڑنے کے لیے بندہ نامزد ہے۔
#ٹوئکر
— Independent Urdu (@indyurdu) April 6, 2021
روس کے وزیر خارجہ سرگے لیوروف وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایئرپورٹ پر روسی ہم منصب کا استقبال کیا۔
تصاویر: پاکستانی دفتر خارجہ pic.twitter.com/iEU3GmxiH4
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھتری خود اٹھانے والے وزیرِ خارجہ کا ملک ویکسین بنا رہا ہے اور اپنی چھتری دوسروں سے اٹھوانے والے وزیرِ خارجہ کا ملک اس ملک سے ویکسین خرید رہا ہے۔ قوموں کا مزاج ہی ان کے مقام کا تعین کرتا ہے۔اور بھی اسی طرح کے تنقیدی کمنٹس سامنے آ رہے ہیں۔
ہمارے پاس بس یہی ششکے اور پروٹوکولز ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنی چھتری خود اُٹھانے والے وزیرِ خارجہ کا ملک ویکسین بنا رہا ہے اور اپنی چھتری دوسروں سے اُٹھوانے والے وزیرِ خارجہ کا ملک اُس ملک سے ویکسین خرید رہا ہے۔ قوموں کا مزاج ہی اُن کے مقام کا تعین کرتا ہے#RussiaPakistan pic.twitter.com/rsthscrPsY
— Imtiaz Abbasi (@ImtiazA02420229) April 6, 2021
یہ بھی پڑھیں:فر دوس عا شق اعوان کلین بولڈ۔۔