سڑک پر آوارہ پھرتے بیل کا پولیس اہلکار کیساتھ انوکھا مذاق۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے اہلکار کو آوارہ بیل نے اٹھا کر پٹخ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے شیرپور چوک پر ٹریفک اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا کہ اچانک بیل نے اس پر حملہ کردیا، واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
A Delhi cop was attacked by a bull on Thursday evening in the city's Dayalpur area. The constable is fine now and has been discharged from the hospital pic.twitter.com/T0SnnE7sJu
— Abhimanyu Kulkarni (@SansaniPatrakar) April 2, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار اپنے ہاتھ میں موبائل فون تھامے سڑک کے کنارے پر کھڑا ہے اسی اثنا میں ایک بیل پولیس اہلکار پر حملہ کرکے اسے اٹھا کر پٹخ دیتا ہے۔پولیس اہلکار گیان سنگھ کو اس کے ساتھی اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ دہلی میں آوارہ مویشیوں کے مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے، ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا دہلی کے میئر اور وزیر داخلہ اس کانسٹیبل سے معافی مانگیں گے؟
ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں فرسٹ ایڈ کی کمی نظر آئی حادثے کی وجہ سے اہلکار مفلوج بھی ہوسکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انتہائی خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم سامنے آ گئی