(24 نیوز)متحدہ اپوزیشن نے نگران وزیراعظم کے نام اور سیاسی صورتحال پر فیصلے کرنے کیلے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے آج ہونیوالے اجلاس میں ایم کیو ایم، جمہوری وطن پارٹی اور باپ پارٹی بھی شرکت کرینگی جس میں نگران وزیراعظم کے تقرر سمیت سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق مشاورت ہوگی۔
متحدہ اپوزیشن کےاجلاس کی صدارت مولانافضل الرحمان کریں گے۔ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلہ اپوزیشن کے خلاف ہوا تو نگران وزیراعظم کون ہوگا اجلاس مشاورت ہوگی اور اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اسمبلیاں توڑنے کیخلاف وکلا تنظیموں کا بڑا اعلان