بڑی خبر۔نئے عام انتخابات کا معاملہ لٹک گیا 

Apr 06, 2022 | 11:26:AM

(ویب ڈیسک)نئے عام انتخابات کا معاملہ ایک دفعہ پھر لٹک گیا ،اگلے 3 ماہ میں انتخابات کا انعقاد مشکل  ،فاٹا انضمام کے بعد نئی حلقہ بندیاں نہ ہونا اور مردم شماری بڑی رکاوٹ بن گئی ۔

ذرائع کے مطابق انتخابات سے 6ماہ پہلے نئی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں ،الیکٹرانک مردم شماری کے حوالے سے الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو خط لکھتا رہا لیکن  اس پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکا،ذرائع کا کہنا ہےاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے 3 ماہ میں نئے انتخابات کے اعلان کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی تھی۔

 دوسری جانب  ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کروانے کی خبروں میں صداقت نہیں،ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم ہر وقت تیار ہیں۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن تیاریوں سے متعلق ہنگامی اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

مزیدخبریں