عمران جنرل باجوہ کو ہٹانا چاہتے تھے۔فوج میں بغاوت کی کوشش بھی کی۔عامر لیاقت پھٹ پڑے۔ویڈیو جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے غصے سے بھرپور ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان کو غدار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے ایک کور کمانڈر کے ذریعے فوج میں بغاوت کروانے کی کوشش کی،یہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹانا چاہتے تھے۔میں گواہی دیتا ہوں، تم نے بلا کر یہ بات کہی، تم نے کہا کہ میں جنرل باجوہ کو ہٹانے والا ہوں۔
#آئین_کا_غدار_عمران_خان
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 5, 2022
تم نے مجھ سے اکیلے میں کیا کہا یاد ہے کپتان!!! pic.twitter.com/d3jYiIdABa
عامر لیاقت نے کہا کہ تمہارا باپ بھی جنرل باجوہ کو نہیں ہٹا سکتا، بہت کچھ جانتا ہوں جو بتادیا توقیامت آجائے گی لیکن میں چپ کرکے بیٹھا ہوں ، چپ رہنے دو مجھے، منہ نا کھلواﺅ۔تمہاری طرح نہیں ہوں کہ جعلی خط لہراتا پھروں۔"عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے جو خط دکھایا وہ جعلی ہے جو اسد مجید سے تیار کروایا گیا اور شاہ محمود قریشی بھی اس میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا ایوانِ صدر میں جو ڈینٹسٹ بیٹھا ہے اسے کہو کہ دانت نکالنا اور الٹے سیدھے احکامات جاری کرنا چھوڑ دے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے روپے کی کمر توڑ دی۔ کتنے کا ہو گیا؟
انہوں نے کہا "ہم میں سے کوئی بھی غدار نہیں ہے، آپ نے ارکان قومی اسمبلی کو غدار قرار دے دیا ہے؟ میرے تو دل میں تکلیف تھی ، جب تک اسمبلی پہنچا اس وقت تک دروازے بند ہو چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تو ووٹ دیا ہی نہیں لیکن آپ نے مجھے بھی غدار قرار دے دیا، اب دوں گا، کل تک تمہارے ساتھ تھا غدار، اب ان کے ساتھ ہوں جو غدار نہیں ہیں۔ ۔عامر لیاقت نے اپنے پیغام میں آصف زرداری کو بیداری کہہ کر ان کی تعریف کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ مت کہنا کہ میں ان کے ساتھ ملا ہوا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام نیا پیغام جاری کردیا