اپوزیشن کا نگران وزیرِاعظم کیلئے جسٹس ( ر) مقبول باقر کے نام پرغور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اپوزیشن نے نگران وزیرِاعظم کے لئے جسٹس ( ر) مقبول باقر کے نام پرغور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ( ر) مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے۔ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔
پی ڈی ایم کی جانب سے آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے ،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔
پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعظم کا نام دینے یا نہ دینے بارے غور ہوگا، پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی سے اس بارے مشاورت پر غور کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ر مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کے حوالے الیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے آگیا