’شہباز شریف اور بلاول ٹھگوں سے نرمی برت رہے ہیں۔ریحام خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپوزیشن رہنما شہباز شریف اور پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو مولا جٹ بننے کا مشورہ دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ ’شہباز شریف اور بلاول ٹھگوں کو ڈیل کرنے میں نرمی برت رہے ہیں ،نوری نت کے لیے آپ کو مولا جٹ بننا ہوگا‘۔ اس سے قبل ریحام خان نے مسلم لیگ ( ن) کے قائد محمد نواز شریف کو مضبوط اور عقلمند سیاسی رہنما قرار دیا تھا۔
واضح رہےکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد ریحام خان کی جانب سے متعدد بار وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نےعمران خان کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرنیکا اعلان کر دیا