اپوزیشن کا جوابی وار۔۔ پرویز الہیٰ کیخلاف عدم اعتماد لانیکا فیصلہ

Apr 06, 2022 | 15:43:PM

(24 نیوز)خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اسکی اتحادی جماعتوں نے اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کافیصلہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد تیار کرلی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق، پیر اشرف ودیگر رہنما تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

 دوسری جانب پنجاب اسمبلی کو خاردار تاریں لگا کرسیل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  پنجاب میں ایک نیا سیاسی بحران اس وقت سامنے  آیا جب تحریک انصاف اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری  کیخلاف تحریک عدم اعتماد لے آئی۔

ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے رات گئے ایک نوٹیفکیشن جاری  کرکے اجلاس طلب  کیا گیا تھا۔ تاہم ترجمان اسمبلی زین علی نے طلب کئے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس آج نہیں 16 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے قبل وزیر اعظم سے منظوری حاصل کی گئی، اور عدم اعتماد میاں محمود الرشید اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک آج صبح سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کرائی گئی، عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔

 تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے تحریک انصاف سے راستے جدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوست مزاری گزشتہ روز وزیر اعظم کی طرف سے بلایا جانے والے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے، جب کہ وہ  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے وقت گورنر ہاوس سے چند قدم دور اپنے گھر میں ہی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد۔ نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کا کنہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے حکومتی اتحاد مشکلات کا شکار ہوگیا، اور ترین، علیم خاں، کھوکھر، چھینہ کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست کا مزاری کا بھی گروپ سامنے آگیا ہے، اور دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے پی ٹی آئی کے ارکان ناراض ہوگئے ہیں اور پی ٹی کے 12 سے 15 ارکان کا مزاری گروہ بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر۔۔ تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کیخلاف اعلان جنگ کردیا

مزیدخبریں