(24 نیوز) پی ٹی آئی کی ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ راجہ کے بیٹے نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی ایم پی اے عابدہ راجہ کا بائیس سالہ سمیع گاڑی میں موجود تھا، ٹانگ پر فائر لگنے سے ایم پی اے کا بیٹا زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد۔ نوٹیفکیشن جاری
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس کا کہناتھا کہ نوجوان سمیع والدین سے ناراضگی کے باعث ذہنی طور پر پریشان تھا،سمیع نے والدین سے ناراضگی کے بعد خود کو گولی مار کر زخمی کیا۔