عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے تماشہ لگایا۔ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لیگی رہنمامریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان سب کچھ کرنے باوجود دندناتا پھر رہا ہے، کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022
ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ " حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا، غنڈے تو ایسے ہی کرتے ہیں،تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے، کسی دوسرے سیاسی رہنماء نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا"۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان اور PTI کا سیاسی مستقبل تو اب ختم لیکن پرویز الہی صاحب کو اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد۔ نوٹیفکیشن جاری