نریندر مودی کی خاندانی سیاست پر تنقید ، جمہوریت کی دشمن قرار دیا

Apr 06, 2022 | 16:39:PM
بھارتی ,وزیراعظم, نریندر,مودی
کیپشن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے خاندانی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندانی سیاست جمہوریت کی دشمن ہے اور اسے فروغ دینے والی جماعتوں نے ہمیشہ ووٹ بینک کی سیاست کی ہے-  بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نریندر مودی نے  بدھ کے روز  بی جے پی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنوں ، وزراء، اراکین پارلیمنٹ اورعہدیداروں سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی دہائیوں تک کچھ سیاسی جماعتوں نے صرف ووٹ بینک کی سیاست کی ۔ کچھ لوگوں کو ہی وعدے کرو، زیادہ تر لوگوں کا استحصال کرو ، تفریق اور کرپشن یہ سب ووٹ بینک کی سیاست کا ’سائیڈ ایفیکٹ‘ تھا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اس ووٹ بینک کی سیاست کو نہ صرف ٹکر دی ہے بلکہ ملک کے شہریوں کو اس سے محتاط کرکے اس کے نقصانات سے آگاہ کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تین چار نسلوں نے خود کووقف کرکے بی جے پی کو کامیاب بنایا ہے ۔ 4 ریاستوں میں بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت لوٹ آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہارٹ فیل سے بچنا ہے تو پانی زیادہ پئیں