ماں نے بیٹے کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر کھمبے سے کیوں باندھا؟ 

Apr 06, 2022 | 17:23:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ  میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، جس ایک ماں نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو کھمبے سے باندھ کر اس کی آنکھوں میں مرچوں کا پاؤڈر ڈالا، کیونکہ وہ مبینہ طور پر گانجہ تمباکو نوشی کا عادی تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ  شہر سوریا پیت  کے علاقے کوداد میں پیش آیا۔مبینہ طور پر متاثرہ لڑکا گانجہ تمباکو نوشی کا عادی تھا اور پیسوں کے لئے اپنی ماں کو تنگ کرتا تھا۔ماں نے اسے کھمبے کے ساتھ باندھنے کے اس وقت تک نہیں کھولا جب تک کہ اس کے لڑکے نے نشہ چھوڑنے کا وعدہ نہیں کیا۔اس واقعے کی  ویڈیو  سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی تاہم اب اسے ہٹا دیا گیا ہے-

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کی خاندانی سیاست پر تنقید ، جمہوریت کی دشمن قرار دیا

مزیدخبریں