مریم نواز ،حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے ہوٹل پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوارحمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے ہوٹل پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا،ن لیگ کی رہنما حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے نجی ہوٹل پہنچ گئیں،مریم نواز کاکہناتھا کہ عمران خان اور پنجاب کی جعلی حکومت کی کہانی ختم ہے،پنجاب اسمبلی میں اکثریت حمزہ شہباز کے ساتھ ہے،پنجاب میں حکومت حمزہ شہباز کا حق ہے ۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہاہے کہ میں حمزہ شہباز کے ساتھ کھڑی ہوں،حمزہ شہباز کے پاس واضح اکثریت ہے،مریم نواز کا کہناتھا کہ حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے 7 بجے پنجاب اسمبلی جاؤنگی۔
To stand with Hamza who clearly has the majority, I will be going to Punjab Assembly ijlaas at 7 Insha’Allah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایم پی اے کے بیٹے نےخود کو گولی مار لی