سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Apr 06, 2022 | 18:16:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 31 ہزار 855 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 31 ہزار 855 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 926 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے روپے کی کمر توڑ دی۔ کتنے کا ہو گیا؟

مزیدخبریں