بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 نہتےکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا 

Apr 06, 2022 | 19:12:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 نہتےکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں افراد کو پلوامہ کے علاقے آریگام ترال میں شہید کیا گیا ۔قابض بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا ۔بزدلانہ کارروائی میں قابض بھارتی فوج نے گولیاں مار کر نہتے نوجوانوں کو شہید کیا۔اہل علاقے نے قابض بھارتی فوج کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

مزیدخبریں