ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا 

Apr 06, 2022 | 19:46:PM

 (24نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ظاہرکردیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 4 فیصد رہنے کی توقع ہے ،سخت معاشی اور مانیٹری پالیسی کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ حکومت نے جاری کھاتوں کے خسارے اور مہنگائی کو قابو کرنے کے اقدامات کیے، حکومت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، لیکن معاشی شرح نمو 5.6 فیصد سے کم ہوکر 4 فیصد تک آسکتی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاکی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

مزیدخبریں