ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیاگیا

Apr 06, 2022 | 19:56:PM
ڈپٹی سپیکر ، دوست محمد مزاری، اجلاس کی صدارت، پنجاب اسمبلی
کیپشن: ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ،اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی سپیکر کیلئے گیٹ نہ کھولا۔
ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئین کے مطابق آج اجلاس کی صدارت کرنے آیا ہوں،آج پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب ہے ،میں نے ساڑھے بجے اجلاس طلب کیا تھا،پورے ٹائم پر اجلاس کیلئے پہنچ چکا ہوں ۔
دوست محمد مزاری کاکہناتھا کہ پنجاب کی آبادی سب سے زیادہ ہے اور ادھر وزیراعلیٰ ہی نہیں ،میں نے اپنے اختیارات کو استعمال کرکے اجلاس بلایا،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، حوصلے کھو بیٹھے ہیں ،یہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں ، ان کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کہیں پر بھی بلاسکتے ہیں ، کوشش کریں گے کہ آج ہی اجلاس منعقد کریں ،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی مجھے چھوڑنا چاہتی ہے لیکن میں آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: روز ایک ہی کام۔۔نشے میں دھت ٹیچر کلاس میں جا کر کیا کرتا ہے ؟