(24 نیوز)ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے کہاکہ آئین کے مطابق آج اجلاس کی صدارت کرنے آیا ہوں،آج پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب ہے ،میں نے ساڑھے بجے اجلاس طلب کیا تھا،پورے ٹائم پر اجلاس کیلئے پہنچ چکا ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچے تواسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی سپیکر کیلئے گیٹ نہ کھولا۔
دوست محمد مزاری کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ پنجاب کی آبادی سب سے زیادہ ہے اور ادھر وزیراعلیٰ ہی نہیں ،میں نے اپنے اختیارات کو استعمال کرکے اجلاس بلایا،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، حوصلے کھو بیٹھے ہیں ،یہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں ، ان کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کہیں پر بھی بلاسکتے ہیں ، کوشش کریں گے کہ آج ہی اجلاس منعقد کریں ،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی مجھے چھوڑنا چاہتی ہے لیکن میں آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیاگیا