موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، جہانگیر ترین کا پاکستان واپسی کا فیْصلہ

Apr 06, 2022 | 20:21:PM
موجودہ ملکی صورتحال، جہانگیر ترین، پاکستان واپسی کا فیصلہ
کیپشن: جہانگیر ترین ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر جہانگیر ترین کا پاکستان واپسی کا فیصلہ، جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کو ذاتی معالجین نے پاکستان سفر کی اجازت دے دی،رکن ترین گروپ فیصل جبوانہ کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین گزشتہ ماہ طبیعت خرابی کے باعث علاج کےلئے لندن گئے تھے، جہانگیر ترین پاکستان واپس آکر گروپ کی قیادت کریں گے۔ جہانگیر ترین کی صحت پہلے سے بہتر اور اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین گزشتہ ماہ میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن روانہ ہوئے تھے۔ جہانگیر ترین کو برطانیہ آئے ہوئے تقریباً 4 ہفتے ہوچکے ہیں، وہ یہاں اپنا علاج کروارہے ہیں اور اس دوران انہوں نے آج تک کسی میڈیا سے بھی بات نہیں کی جبکہ انہوں نے نیوبیری میں اپنے گھر سے ہی اپنے گروپ کو لیڈ کیا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے پاکستان میں اپنے ہم خیال ممبران سے ٹیلیفون پر رابطے ہیں اور ان سے بات چیت بھی ہوتی ہے جبکہ ڈاکٹروں کی تجویز ہے کہ وہ اپنی صحت پر توجہ دیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ لوگوں سے نہیں مل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، دوست محمد مزاری