نجی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، وزیراعلیٰ کے چناﺅ کیلئے ووٹنگ ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نجی ہوٹل میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تیاریاں کی جا رہی ہے،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے چناﺅ کیلئے ووٹنگ ہو گی ۔
اپوزیشن کے ارکان اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ،اجلاس میں مریم نواز خصوصی طور پر حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے شریک ہیں،بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر اور رانا مشہود پہنچ گئے ،غزالی بٹ، رانا محمد اقبال، میاں مرغوب احمد، میاں مجتبیٰ شجاع بھی پہنچ گئے ،منشا اللہ بٹ، خلیل طاہر سندھوں اورملک ندیم کامران بھی پہنچ گئے ،مسلم لیگ ن کی تمام خواتین ارکان اجلاس میں موجود ہیں۔
فلیٹیز ہوٹل میں اس وقت 196 سے زائد ارکان موجودہیں،ارکان پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا چناﺅ کریں گے ،ترین علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر ناراض ارکان بھی موجود ہیں،اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کریں گے ۔
خواجہ عمران نذیر نے دعویٰ کیاہے کہ آج ہم 200 سے زائد ارکان شو کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد ہو تو اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے :ترجمان پنجاب اسمبلی