(ویب ڈیسک)بھارت کی ٹی وی اداکارہ ویبھوتی ٹھاکر کا فون نمبر لیک ہوگیا، جس کے بعد اسکی زندگی میں طوفان برپا ہو گیا اور لوگوں نے اسے نامناسب پیغامات بھیجنا شروع کر دیئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سائبر بلنگ کا شکار ہونا کسی کو کتنا گہرا زخم دے سکتا ہے ، یہ ٹی وی اداکارہ ویبھوتی ٹھاکر سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے ۔ وہ خود سائبر بلنگ کا شکار ہوئی ہیں ۔ سارا تنازع اس وقت شروع ہوا جب ویبھوتی ٹھاکر کا فون نمبر لیک ہوگیا ۔ اس کے بعد لوگوں نے اداکارہ سے الٹی سیدھی ڈیمانڈ شروع کر دیں۔ لوگوں نے پریشان کرنا شروع کردیا اور اداکارہ کو گھٹیا میسیج کئے جانے لگے ۔ پریشان ہوکر اداکارہ نے سائبر بلنگ کے خلاف سائبر سیل میں شکایت درج کرائی ۔ رپورٹ کے مطابق ویبھوتی نے کہا کہ پہلے مجھے لگا یہ یہ پرینک ہے ، مجھے الگ الگ نمبرات سے فون آرہے تھے ، لیکن جب لوگوں نے مجھ سے غلط توقعات وابستہ کیں تو میرا جذباتی بریک ڈاون ہوگیا ۔اداکارہ کے مطابق ان پیغامات کو دیکھ کر میں ٹوٹ گئی تھی ۔ میں نے سائبر سیل میں شکات درج کرائی ہے ۔ امید ہے کہ وہ جلد اس گنہگار کو تلاش کرلیں گے ، جس نے میرا نمبر لیک کیا ۔ میں اس شخص کو دبوچنا چاہتی ہوں ، جس نے نامناسب میسیجز بھیجے ۔ ویبھوتی ٹھاکر نے اس کے بارے میں انسٹاگرام پر بھی پوسٹ لکھ کر اطلاع دی ہے ۔ویبھوتی نے پوسٹ میں بتایا کہ کیسے ان کا نمبر لیک ہونے کے بعد سے وہ جذباتی کشیدگی جھیل رہی ہیں ۔ لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ انہیں ہراساں کرو ۔ دوسری پوسٹ میں ویبھوتی نے لکھا کہ میرا جذباتی ریپ ہوا تھا ، لیکن میں مضبوط خاتون ہوں ، سپرچوئلیٹی کی وجہ سے میرے صبر کا باندھ بندھا ہوا ہے ۔ ویبھوتی نے اپنی پوسٹ میں خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے سسٹم پر بھروسہ ہے ۔ وہ جلد ہی گنہگار کو پکڑ لیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : ماں نے بیٹے کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر کھمبے سے کیوں باندھا؟