وزیر اعظم پر تنقید۔۔عامر لیاقت بڑی مشکل میں پھنس گئے
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے عامر لیاقت کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)پاکستان تحریک انصاف اپنے سابق رکن اسمبلی عامر لیاقت کے خلاف حرکت میں آ گئی ہے۔
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے عامر لیاقت کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کرائی ہے،درخواست میں کہا گیاہے کہ عامر لیاقت نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اکاﺅنٹ سے قابل اعتراض ویڈیوز اپلوڈ کیں، وزیراعظم کے خلاف انتہائی قابل اعتراض زبان استعمال کی اور ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔ سابق ایم این اے غلط الزامات لگا رہے ہیں جس سے ملک کے وزیراعظم کی عزت و وقار مجروح ہو رہا ہے۔رکن سندھ اسمبلی نے ایف آئی اے سے عامر لیاقت کے سوشل میڈیا پرقابل اعتراض ویڈیوز کو بلاک کرنے کی درخواست کی ،درخواست کے ساتھ عامر لیاقت کی ویڈیوز کے لنکس بھی شیئر کیے گئے۔
عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاتھا کہ وہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا آپ سب کو معلوم ہے کہ اس وقت ملک میں ایک خطرناک قسم کا آئینی بحران ہے۔ مجھے امید ہے کہ آج سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب اسملبلیاں بحال کردیں گے۔عامر لیاقت نے کہا میں بہت دکھ اور تکلیف کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ میں نے خان صاحب کا ساتھ پاکستان کے لئے وطن کی عزت و حرمت کے لئے دیا تھا۔میں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹانے ، فوج میں بغاوت کرانے کے لئے انہیں مینڈینٹ نہیں دیا تھا۔ عامر لیاقت نے اپنے پیغام میں دو، تین آڈیوز اور ویڈیوز کا بھی ذکر کرتے ہوئے ان ویڈیوز کو شرمناک، دردناک اور افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا عمران خان صاحب نے طاقت کے نشے میں اندھا ہوکر آئین کو پامال کیا۔ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیراعظم کسی بھی صورت قومی اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں۔ عمران جنرل باجوہ کو ہٹانا چاہتے تھے۔فوج میں بغاوت کی کوشش بھی کی۔عامر لیاقت پھٹ پڑے۔ویڈیو جاری