پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ، کتنے ووٹ ملے؟

Apr 06, 2022 | 21:47:PM
متحدہ اپوزیشن، علامتی اجلاس، حمزہ شہباز، وزیراعلیٰ پنجاب، منتخب،
کیپشن: حمزہ شہباز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوارحمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے چناﺅ کیلئے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدہوا،اجلاس میں مسلم لیگ ن، ترین ، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ کے ارکان شریک ہوئے، متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرمین شازیہ عابد نے کی،پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہبازشریف کووزیراعلیٰ پنجاب منتخب پیش کرنے کی قرارداد پیش کی گئی،اجلاس میں شریک ارکان نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی،ہال وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا،نامزدوزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کو 199 ووٹ کاسٹ ہوئے ،نائب صدرن لیگ مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: معاویہ اعظم بھی اپوزیشن کیساتھ، کس کے کہنے پر آئے؟ رکن اسمبلی نے عمران خان پر بجلیاں گرا دیں