کبڈی کے ایک اور بڑے کھلاڑی کا پنجابی یونیورسٹی کے سامنے قتل

Apr 06, 2022 | 21:58:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب  میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے کبڈی کے  کھلاڑی کو قتل کر دیا گیا۔گزشتہ ماہ  بھی کبڈی کے ایک اور کھلاڑی کو  جان سے مار دیا گیا تھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر  پٹیالہ میں منگل کی رات کو  کبڈی کے کھلاڑی دھرمیندر سنگھ  کو  پنجابی یونیورسٹی کے سامنے گولی مار کر قتل کیا گیا۔ دھرمیندر سنگھ سیاست میں بھی کافی متحرک تھے اور  پنجاب میں ہونے والے حالیہ انتخابات سے قبل انہوں نے ’شرومانی اکالی دل‘ کو چھوڑ کر اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھرمیندر سنگھ کے گاؤں کے لوگوں  کی پڑوسی گاؤں کے لوگوں سے لڑائی ہوئی تھی اور گذشتہ شب دھرمیندر اس معاملے کوسلجھانے کیلئے وہاں گئے ، جہاں دھرمیندر کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا گیا۔
واضح رہے کہ  مارچ کے مہینہ میں بھی  پنجاب ہی کے علاقے جالندھر میں کبڈی کے بین الاقوامی کھلاڑی سندیپ سنگھ ننگل کو چار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔پولیس نے سندیپ سنگھ کے قتل میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا تھاجبکہ کینیڈا میں مقیم ایک بھارتی شہری کو اس کیس میں مفرور قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا فون نمبر لیک ہوگیا۔۔ لوگوں نےطوفان بدتمیزی برپا کر دیا

 

مزیدخبریں