(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خالد خورشید نے جعلی ڈگریاں جاری کرنے والے ادارے سے ممتاز نمبروں کے ساتھ ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ، یہاں تک کہ وزیر اعظم عمران خان بھی اس سے دھوکہ کھا گئے اور انہوں نے خالد خورشید کو وزارت اعلیٰ کیلئے بہترین چوائس قرار دیا۔ انہوں نے جون 2009 میں اپنی ڈگری اس وقت حاصل کی جب وہ انگلینڈ میں موجود تھے، جب وہ پاکستان واپس آئے تو ان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے انہیں بیرسٹر کہنا شروع کردیا اور انہوں نے اسی کا فائدہ یہاں تک اٹھایا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ بھی بن گئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق بیلفورڈ یونیورسٹی کو 31 اگست 2012 کو بند کردیا گیا تھا اور اس کے بانی سلیم قریشی کو 22.7 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے دیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیلفورڈ ہائی سکول اور بیلفورڈ یونیورسٹی جعلی ادارے تھے جن کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ اپوزیشن کا علامتی اجلاس، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ، کتنے ووٹ ملے؟