(24 نیوز)متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار حمزہ شہبازکے حق میں قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہو گئیں اور حمزہ شہباز کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے علامتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن، ترین ، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ کے ارکان شریک ہوئے، متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرمین شازیہ عابد نے کی،پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہبازشریف کووزیراعلیٰ پنجاب منتخب پیش کرنے کی قرارداد پیش کی گئی،اجلاس میں شریک ارکان نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی،ہال وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا،نامزدوزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کو 199 ووٹ کاسٹ ہوئے ،نائب صدرن لیگ مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔
حمزہ شہباز کے حق میں قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہو گئیں،مریم نواز نے حمزہ کو مبارکباد بھی دی، اس موقع پر مریم نواز کاکہناتھا کہ بہت جلد میاں نوازشریف واپس آرہے ہیں ،اللہ پاک میری والدہ کے درجات بلند کرے،ان کا کہناتھا کہ یہ فتح کے آنسو ہیں خوشی کے آنسو ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف