رنبیراورعالیہ کی شادی کب ہو گی؟ حتمی تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گزشتہ کافی عرصے سےبالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق خبریں گردش میں ہیں۔ اب حتمی تاریخ سامنے آگئی،فلمی حلقوں میں اب یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ عالیہ اپنی شادی پرکس ڈیزائنرکا لباس زیب تن کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے فلمی پنڈتوں اورمیڈیا کواس شادی کا دلہا اوردلہن سے زیادہ بے صبری سے انتظار ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں اندرونی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تقریبات 14 اپریل سے شروع ہوجائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارات 17 اپریل کو ہونے کا امکان ہےرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رنبیرکپورکے ممبئی میں بننے والے نئے بنگلے کی تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ کپور خاندان اپنے چشم وچراغ کی زندگی کے اس اہم دن کویادگاربنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغازممکنہ طورپر13 یا 14 اپریل سے شروع ہوگا اوریہ سلسلہ پنجابی روایات کے مطابق اگلے تین چارروزتک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کبڈی کے ایک اور بڑے کھلاڑی کا پنجابی یونیورسٹی کے سامنے قتل